اسلام آباد: وزارت داخلہ نے بدھ کے روز امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی پاکستان میں ویزے میں توسیع کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں 15 دن میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیاہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو10 جولائی تک پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمان ملک کی طرف سے دائر درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
پیپلزپارٹی نے امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی پرسابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کا الزام لگانے کے بعد ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ پر بھی زور دیا تھا کہ وہ سنتھیا رچی کے پاکستان میں قیام اور ان کے ویزا میں توسیع کے بارے میں فیصلہ کرے۔
اس سے قبل کی سماعت میں عدالت کو بتایا گیا تھا کہ ان کا ویزا 31 اگست کو ختم ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:سنتھیارچی نے مجھ سے متعدد مرتبہ وقت مانگا،مفتی عبد القوی کا انکشاف