امریکا کا اونیجا اینڈریو کی بہترین دیکھ بھال پر 16 پاکستانیوں کیلئے انعامات کا اعلان، کون کون شامل؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US announces awards to 16 Pakistanis for excellent care of Onijah Andrew in Karachi

امریکی قونصل جنرل کراچی 16 پاکستانی سرکاری اہلکاروں کو اونیجا اینڈریو کی بہترین دیکھ بھال پر سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازیں گے جنہوں نے گزشتہ ماہ کراچی کے دورے کے دوران ان کی مدد کی۔

ایف آئی اے، پولیس اور ایئرپورٹ کے طبی عملے کو 33 سالہ امریکی خاتون کی محبت میں پاکستان آنے پر ان کے ساتھ حسن سلوک اور بہترین دیکھ بھال پر سرٹیفکیٹ اور انعامات دیے جائیں گے۔ وہ ایک ایسے لڑکے سے شادی کرنے آئی تھیں جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر پسند کیا تھا۔

یہ خصوصی تقریب انعامات کی تقسیم کے لیے 18 فروری کو دوپہر کے وقت کراچی میں امریکی قونصلیٹ میں منعقد کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق امریکی قونصلیٹ نے اعلان کیا ہے کہ یہ سرٹیفکیٹس اور انعامات درج ذیل اہلکاروں کو دیے جائیں گے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی نعمان صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن باہوال دوستو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن عبدالجبار، امیگریشن افسران غلام سرور اور عمر دراز، پولیس افسران شبانہ جیلانی، نوشین اختر، ایس ایچ او ایئرپورٹ کلیم موسیٰ، پروٹوکول افسران سید دانش، فرقان رحیم، سعید احمد، ڈائریکٹر ایئرپورٹ سیکورٹی فورس احسان اللہ، ایئرپورٹ میڈیکل اسٹاف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول، جوائنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان، ڈپٹی ڈائریکٹر یحییٰ تنیو اور ڈاکٹر چنی لال کو اس خصوصی تقریب میں انعامات دیے جائیں گے۔

Related Posts