اسلام آباد: امریکا نے پاکستان کو سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مزید 3 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جس سے رواں برس سیلاب متاثرین کیلئے دی گئی امداد کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سیلاب زدگان کی امداد کیلئے 3 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا جس کا مقصد سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کاموں میں تعاون ہے۔
سینئر صحافی ارشد شریف کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ امریکا پاکستان کو شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کے خلاف مزید 3 کروڑ ڈالر امداد دے رہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ پیغام میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ موجودہ 3 کروڑ ڈالر امداد کے اعلان کے بعد رواں برس سیلاب زدگان کی امداد کیلئے دی گئی امریکی امداد کی رقم 10 کروڑ ڈالر ہوجائے گی۔
“Today, I am pleased to announce that the United States is providing an additional $30 million in response to severe flooding in Pakistan, bringing our total support to nearly $100 million this year.” -DB #AmbBlome pic.twitter.com/TZeuFtPiEf
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) October 27, 2022
رواں برس پاکستان میں سیلاب سے سب سے زیادہ صوبہ بلوچستان اور سندھ متاثر ہوئے۔ ملک بھر میں 1500 سے زائد افراد بارشوں اور سیلاب کے دوران مختلف حادثات کا شکار ہو کر جاں بحق جبکہ ہزاروں زخمی ہوگئے۔ سیکڑوں کلومیٹر طویل سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا۔