امریکا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے1 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
امریکا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے1 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن: امریکہ نے سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کے لیے 10 لاکھ ڈالر کی نئی گرانٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور سیلاب متاثرین کے لئے مدد کررہے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک لاکھ ڈالر فوری امداد کے علاوہ امریکا نے قدرتی آفات کے لیے ایک ملین ڈالرز کا اعلان کیا ہے، ہم موسمیاتی بحران کے مستقبل کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کے باعث 580 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

جولائی کے بعد سے ایک اندازے کے مطابق 10 لاکھ لوگ شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے ہیں کیونکہ پاکستان نے تین ہفتوں میں مون سون کی عام بارشوں کا 60 فیصد سے زیادہ برداشت کیا۔

مزید پڑھیں:سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

بلوچستان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے صوبے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جہاں اگست کے آخر تک پاکستان بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Related Posts