پی آئی اے کو امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA assured support to mango exporters

اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کوامریکا کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی گئی، امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ طور پر مراسلہ جاری کر دیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک نے گزشتہ ہفتے باضابطہ طور پر امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کو درخواست دی تھی جس پر غور کرنے کے بعد امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو ایک ماہ کے لیے 12 پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے ۔

اس سے قبل پی آئی اے نے کبھی بھی امریکا کے لیے براہ راست پروازیں نہیں چلائیں جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کوبراہ راست پروازوں کی اجازت نہ ہونے کے باعث یورپ یا برطانیہ کے ایئرپورٹس سے سکیورٹی کلیئر ہو جاتی تھی ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن امریکہ کے لیے ریلیف پروازیں چلائے گا جہاں ہزاروں پاکستانی پی آئی اے سے وطن واپس آنے کے منتظر ہیں ۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ذاتی طور پر امریکا  کیلئے پروازیں چلانے اور وہاں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلباء کی خصوصی پروازیں چلانے کی اپیل

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ان میتوں کو بلا کسی معاوضے کے وطن واپس لے کر آئے گا جو دیار غیر میں چل بسے ہیں ۔

انہوں  نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن قومی ادارہ ہے اور آخری پاکستانی کے وطن واپس آنے تک پی آئی اے کا آپریشن جاری رکھا جائے گا۔

Related Posts