امریکا کا یوکرین کو جدید ہتھیار فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کا یوکرین کو جدید ہتھیار فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا کا یوکرین کو جدید ہتھیار فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیف: امریکہ نے یوکرین کو جنگ سے نمٹنے کیلئے جدید ہتھیار فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ روس کو جدید ہتھیار فراہم کریگا تاکہ وہ میدان جنگ میں اہم اہداف سے زیادہ بہتر طریقے سے نمٹ سکے۔

قبل ازیں امریکی میڈیا نے یہ اطلاع دی تھی کہ بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین کو ایم ایل آر ایس سمیت ہائی موبلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم بطور امداد فراہم کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یوکرین کی حکومت نے مغرب پر زور دیا تھا کہ وہ اسے زیادہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار فراہم کریں تاکہ چار ماہ سے جاری اس جنگ کا رخ موڑا جا سکے۔ اس پر امریکی حکام نے کہا تھا کہ ایسے ہتھیاروں کی فراہمی پر فعال طریقے سے غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے متنازعہ منصوبوں پر اعتراضات اٹھا دئیے

واضح رہے کہ امریکہ اب تک ہزاروں پورٹیبل طیارہ شکن اور چھوٹے اینٹی ٹینک میزائل کے ساتھ ہی جدید قسم کے ڈرون اور یوکرین کی بری فوج کے لیے ساز و سامان فراہم کر چکا ہے۔

تاہم روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے گزشتہ ہفتے مغربی طاقتوں کو یوکرین کو ایسے ہتھیار فراہم کرنے کے لیے متنبہ کیا تھا جو روسی سرزمین کو نشانہ بنانے کے قابل ہوں۔ انہوں نے مغربی طاقتوں کو خبردار کیا تھا کہ ایسے اقدام ”ناقابل قبول کشیدگی کی جانب ایک سنگین قدم” ہو گا۔

خیال رہے کہ روسی حملے کے بعد سے یوکرین میں اب تک 4000 سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Related Posts