امریکا کی اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر سے گریز کی ہدایت، ٹریول ایڈوائزری جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر وہ پاکستان کا سفر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو اپنے فیصلے پر نظرثانی کر لیں۔
اتوار کو جاری کی گئی ایک ٹریول ایڈوائزری میں امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو بتایا ہے کہ یہ ہدایات انہیں ’دہشتگردی اور فرقہ وارانہ تشدد‘ کے خدشات کے پیش نظر جاری کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پریانکا چوپڑا کو ایرانی خواتین کی حمایت میں بولنا مہنگا پڑ گیا

ایڈوائزری میں امریکی شہریوں کو خصوصاً بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اس سے ملحقہ قبائلی اضلاع کی طرف سفر کرنے سے گریز کرنے کا کہا گیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ ’امریکی حکومت کے پاس پاکستان میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں امریکی شہریوں کی مدد کرنے کی صلاحیتیں محدود ہیں۔‘
ٹریول ایڈوائزری کے مطابق ’پشاور میں امریکی قونصلیٹ جنرل امریکی شہریوں کو کسی بھی قسم کی قونصلر سروس نہیں دے رہا۔‘

Related Posts