فرحان سعید سے طلاق کے سوال پر عروہ حسین کا پھر گول مول جواب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر فرحان سعید سے طلاق کے معاملے پر وضاحت دینے سے گریز کرتے ہوئے مبہم سا جواب دیا ہے۔

فرحان سعید اور عروہ حسین کے درمیان نومبر 2020 میں اختلافات، علیحدگی اور پھر طلاق کی خبریں سامنے آئی تھیں اور تب سے لے کر اب تک جوڑے کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا لیکن گزشتہ ماہ’ٹچ بٹن‘ فلم کی پروموشن کے دوران دونوں کو اکٹھے دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جوانسال امریکی ریپر کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

فلم کی پروموشن میں دونوں موجود تھے لیکن انہیں ایک دوسرے سے محتاط رویہ اختیار کرتے دیکھا گیا۔

دو برس سے اختلافات اور علیحدگی کی خبریں آنے کے باوجود جوڑے  نے واضح طور پر کبھی ان خبروں کو مسترد نہیں کیا اور نہ ہی ان کی تصدیق کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URWA HOCANE (@urwatistic)

ایک تازہ انٹرویو میں عروہ حسین سے رشتے کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ  لوگوں کو ان کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں نہیں کرنی چاہیے، کیا لوگ اس بات پر خوش نہیں کہ ہم دونوں ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور ابھی تک ایک دوسرے سے عزت کے ساتھ ملتے ہیں۔

عروہ حسین نے اس حوالے سے مزید کہا کہ وہ مانتی ہیں کہ بطور اداکار لوگ ان سے متعلق جاننا چاہتے ہیں اور ان کی نجی زندگی میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں لیکن وہ یہ سمجھتی ہیں کہ لوگوں کو اداکاروں کو بھی کچھ معاملات میں بخش دینا چاہیے۔

Related Posts