سونیا حسین کو ضرور کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، ہرجانے کے نوٹس پر عروہ حسین کا ردعمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونیا حسین کو ضرور کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، ہرجانے کے نوٹس پر عروہ حسین کا ردعمل
سونیا حسین کو ضرور کوئی غلط فہمی ہوئی ہے، ہرجانے کے نوٹس پر عروہ حسین کا ردعمل

معروف اداکارہ عروہ حسین کی پروڈیوس کردہ فلم ٹِچ بٹن بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے جس میں فرحان سعید، ایمان علی، سونیا حسین اور فیروز خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ سونیا حسین نے پروڈیوسر عروہ حسین پر یہ الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ابھی تک فلم کا پورا معاوضہ انھیں ادا نہیں کیا ہے اور انہوں نے اداکارہ کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوایا تھا۔

حال ہی میں عروہ حسین نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں اُن سے سونیا حسین کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس سے متعلق سوال کیا گیا، اداکارہ نے کہا کہ اِس فلم کو بننے میں بہت وقت لگا ہے اور یہ مسائل کا بھی بہت زیادہ شکار رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے سونیا حسین کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے بارے میں کوئی علم نہیں، سونیا کو ضرور کوئی غلط فہمی ہوئی ہوگی، انڈسٹری بہت زیادہ چھوٹی ہے اور وہ نہیں چاہتیں کہ کسی کے بھی ساتھ اپنے تعلق کو خراب کریں۔

خیال رہے کہ فلم کو سینما گھروں میں 11 نومبر کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر اس کی نمائش میں تاخیر کی جارہی ہے اور اب یہ فلم 25 نومبر کو سینما میں ریلیز کی جائے گی۔

Related Posts