بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اروشی روٹیلا نے کہا ہے کہ وہ اب بوبی دیول کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ بوبی دیول نے 1995 میں بالی ووڈ فلم برسات سے ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا۔
بوبی دیول کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’اینیمل‘ بھی کامیاب ثابت ہوئی ہے۔
دوسری جانب اداکارہ اروشی روٹیلا بھی کئی فلموں، میوزک ویڈیوز اور ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اروشی اس سے قبل سنی دیول کے ساتھ ایک فلم میں کام کرچکی ہیں اور اب وہ ان کے بھائی بوبی دیول کے ساتھ جلوے بکھیریں گی۔
تاہم اب اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پر ہوائی جہاز کے اندر سے بوبی دیول کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ اور بوبی دیول جلد ایک فلم میں ساتھ کام کریں گے۔