دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران بالی وڈ اداکارہ اور ماڈل اُروشی روٹیلا کو ایک “سالگرہ کا سرپرائز” ملا، جس نے شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی۔
اُروشی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، “میرے ٭٭٭کا شکریہ، جو مجھے سالگرہ کا سرپرائز دیاتاہم اُنہوں نے واضح نہیں کیا کہ یہ خاص سرپرائز کس نے دیا۔
یہ پہلا موقع نہیں جب اُروشی روٹیلا کا نام کرکٹ کے ساتھ جُڑا ہو۔ 2023 میں بھی، جب بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک اہم میچ جاری تھا کرکٹ شائقین نے انہیں پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے ساتھ جوڑنا شروع کر دیا تھا۔
اُس وقت، اُروشی نے اپنے انسٹاگرام پر نسیم شاہ کی تصویر بھی شیئر کی تھی جس کے بعد دونوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خوب چہ مگوئیاں ہوئیں۔
یہ کہنا مشکل ہے کہ اُروشی کو پاک بھارت میچ کے دوران ملنے والا سرپرائز واقعی اتفاق تھا یا پھر انہوں نے جان بوجھ کر اپنی سالگرہ کو کرکٹ سے جوڑ کر خبروں میں رہنے کا موقع حاصل کیا۔ بہرحال اُن کی اس پوسٹ نے کرکٹ شائقین کو ایک بار پھر گفتگو کا نیا موضوع دے دیا ہے۔