معروف بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تیلگو فلم ڈاکو مہاراج کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟
بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ پر یقین کیا جائے تو اروشی نے فلم میں صرف 3 منٹ کی اداکاری کے لیے 3 کروڑ روپے وصول کیے۔
رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا اپنی پرفارمنس کے لیے ایک کروڑ روپے فی منٹ چارج کرتی ہیں جب کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ فلم فلاپ ہے یا ہٹ۔
اداکارہ کی تخمینہ مجموعی دولت تقریباً 236 کروڑ روپے ہے جس کی وجہ اداکارہ کی شہرت ہے اور ان کے انسٹاگرام پر 73 ملین فالوورز ہیں۔
فلم ڈاکو مہاراج کے بارے میں بات کی جائے تو اس فلم میں ننداموری بالاکرشنا نے ایک طاقتور کردار ادا کیا ہے جس میں ایک افسر کی تصویر کشی کی گئی ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ ناانصافی کے خلاف بات کرتا ہے۔
کہانی ڈاکو مہاراج کے نام سے ہے جو ایک نڈر ڈاکو بنتا ہے اور لوگوں کو انصاف دلانے کے لیے ایک جابر اور بااثر خاندان کے خلاف لڑتا ہے۔