اقوامِ متحدہ: مسئلۂ کشمیر پر گفتگو کے لیے سلامتی کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ: مسئلۂ کشمیر پر گفتگو کے لیے سلامتی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب
اقوامِ متحدہ: مسئلۂ کشمیر پر گفتگو کے لیے سلامتی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب

اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں مسئلۂ کشمیر میں نافذ کرفیو اور جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گفتگو کی جائے گی۔ سلامتی کونسل کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔

عوامی جمہوریہ چین کی درخواست پر طلب کیے گئے سلامتی کونسل اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں 4 ماہ سے زائد عرصہ سے جاری تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت پر زور دیا جائے گا کہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے لیے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرے اور کرفیو سمیت وادی جموں و کشمیر پر عائد پابندیاں فوری طور پر ہٹائی جائیں۔ 

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت بدلے جانے کے بعد بھارت کی طرف سے نافذکرفیو آج 135ویں روز میں داخل ہوگیا جبکہ مظلوم کشمیریوں کو مفلوج نظامِ زندگی کے ساتھ ساتھ برفباری کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

وادئ کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے جبکہ ذرائع مواصلات پر عائد پابندیاں بھی  برقرار ہیں۔ 

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق  بھارت کی طرف سے   انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل فون سروسز کی معطلی کے باعث لوگوں خاص طور پر پیشہ ور افراد،طلباء، صحافیوں، ڈاکٹروں اور تاجروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کا 135واں روز، برفباری اور سخت سردی

Related Posts