لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والا ڈرائیور جیل جائیگا، شرجیل میمن نے خبردار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sharjeel Memon

کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی نابالغ ہو یا بالغ جو بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتا ہے وہ سیدھا جیل جائے گا۔

سینئر وزیر نے والدین کو بھی خبردار کیا کہ وہ اپنے کم عمر بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں مشورہ دیں کہ وہ گاڑی نہ چلائیں ورنہ آپ کو جیل جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی فروخت پر شوروم سیل کر دیے جائیں گے اور گاڑی چلانے پر جرمانہ کیا جائے گا۔

کراچی میں ٹریفک کا نظام مکمل طور پر غیر منظم ہو چکا ہے، محمود مولوی

ان کا مزید کہنا تھا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار کوڈ کے بغیر پانی کے ٹینکر سڑکوں پر نہیں چلیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی نمبر پلیٹس محکمہ ایکسائز سے حاصل کریں جو تقریباً 80000 ہیں۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ پرائیویٹ لوگوں پر اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی۔

Related Posts