جامعہ کراچی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، کلاسز اور دفاتر میں پانی بھر گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ کراچی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، کلاسز اور دفاتر میں پانی بھر گیا
جامعہ کراچی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی، کلاسز اور دفاتر میں پانی بھر گیا

کراچی کی سب سے بڑی جامعہ مون سون بارشوں میں تلاب کا منظر پیش کرنے لگی، دیکھتے ہی دیکھتے کلاس رومز اور آفس میں پانی داخل ہوگیا۔

بارش کے پانی سے کلاس رومز اور دفاتر میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جامعہ کراچی کے اساتذہ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ پانی کی نکاسی کے لیے انتظامیہ نے اب تک کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے ہیں۔

بارش کا پانی جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات اور دیگر شعبہ جات میں داخل ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیے تھے۔

شہر میں جگہ جگہ بارش کا پانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

سڑکوں پر جمع ہونے والے بارش کے پانی کے باعث متعدد کاریں اور موٹر سائیکلیں بند ہو کر ناکارہ ہو گئیں، جن کے مالکان کو اس موسم میں شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب کراچی  میں مزید موسلار دھار بارش کی پیشگوئی کی جارہی ہے جبکہ بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Related Posts