امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کا حکم دے دیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کا حکم دے دیا
امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کا حکم دے دیا

واشنگٹن: برطانیہ کے بعد امریکی حکام نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے ۔ امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کمرشل پروازوں کےٹکٹ نہ خرید سکنے والوں کو قرضہ بھی فراہم کیاجائےگا۔

افغانستان میں امریکی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے افغانستان میں مقیم امریکی شہریوں کو فوری طور سورش زدہ ملک سے نکلنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

افغانستان میں امریکی سفارتخانے نے سکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ افغانستان میں مقیم امریکی شہری فوری دستیاب کمرشل پروازوں سےجلد ازجلد افغانستان سے نکل جائیں۔

سفارتخانے نے کہا ہےکہ امریکی شہری سیف ٹریولر انرولمنٹ پروگرام (STEP) میں اندراج کرائیں تاکہ سیکیورٹی اپ ڈیٹس اور ایمرجنسی میں سفارتخانے سے رابطہ ممکن بنایا جاسکے، مستقبل میں سرکاری انخلا کی پرواز کی صورت میں امریکی شہریوں کو مطلع کردیا جائےگا۔

خیال رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے ہی طالبان کی پیش قدمی جاری ہے اور انہوں نے متعدد اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر برطانوی حکومت نے بھی گذشتہ دنوں اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایات کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں جیب کتروں کی کارروائی، کینیڈین نژاد فیملی کا پرس مارلیا

Related Posts