جنیوا: اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ دُنیا بھر میں انتہا پسندی سماجی ہم آہنگی کو زہر آلود کر رہی ہے، انسانی حقوق کو فروغ دے کر شدت پسندی کی بیخ کنی کرنا ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ پاپولزم، قوم پرستی، سفید فام بالادستی اور نسل پرستی سمیت انتہا پسندی کی دیگر شکلیں سماجی ہم آہنگی اور عالمی اتحاد کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔
Populism, nativism, white supremacy and other forms of racism and extremism are poisoning social cohesion.
To strengthen democratic resilience, it is essential to reaffirm the universality of all human rights – for everyone, everywhere.
— António Guterres (@antonioguterres) December 22, 2021
پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی پر زہریلے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ جمہوریت پسند لچک کو مضبوط کرنے کیلئے ہر ایک کیلئے اور ہر جگہ تمام انسانی حقوق کی آفاقیت کی تصدیق کی ضرورت ہے۔
جرمنی میں کورونا کی پابندیوں کے خلاف احتجاج، متعدد پولیس اہلکار زخمی
لاک ڈاؤن کے بعد دبئی ایئر پورٹ پہلی بار 100 فی صد فعال