دبئی: متحدہ عرب امارات نےیکم مارچ 2020 سےاختتام پذیر ہونےوالے اقاموں کی مدت میں توسیع کردی ہے۔
اماراتی کابینہ نےیکم مارچ 2020 کواختتام پذیرہونے والےاقاموں کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دےدی ہے۔
مذکورہ مدت کےبعد بھی یہ اقامے قابل تجدید ہوں گے، اقاموں کی تجدید پرکوئی اضافی فیس نہیں لی جائےگی۔
فیصلےکےمطابق حالات کی روشنی میں اقامے سےمتعلق کسی بھی خلاف ورزی پرغیرملکی باشندوں پر کوئی مالی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی کےمطابق یکم اپریل 2020 سےتین ماہ کےلیےغیرملکی مقیم افراد پر اقاموں کی خلاف ورزی کی مدمیں ہرطرح کےانتظامی جرمانےمعاف کردیئےگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: 49 پاکستانی شہری لاک ڈاون کے باعث دبئی میں پھنس گئے