پاکستان کو11 لاکھ 50 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی، یونیسف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو11 لاکھ 50 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی، یونیسف
پاکستان کو11 لاکھ 50 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی، یونیسف

اسلام آباد:یونیسف نے پاکستان کو11 لاکھ 50 ہزار کورونا ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کا فیصلہ کرلیا۔ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کورونا ٹیسٹنگ کٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے کورونا ٹیسٹنگ کٹس کے حصول کیلئے عالمی سطح پر رابطے بھی جاری ہیں، اسی تناظر میں یونیسف نے پاکستان کو عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے 11 لاکھ 50 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیسیف سے پاکستان کو ٹیسٹنگ کٹس جنوری دوہزار اکیس میں موصول ہونگی، یونیسیف ٹیسٹنگ کٹس عالمی بینک سے حاصل فنڈنگ سے فراہم کریگا۔

ذرائع کے مطابق صوبے وفاق کوکو رونا ٹیسٹنگ کٹس کی ضرورت سے آگاہ کریں گے، جس کے بعد یونیسیف کی فراہم کرونا ٹیسٹنگ کٹس صوبوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

وفاق سندھ حکومت کو 4 لاکھ 50 ہزار کرونا ٹیسٹنگ کٹس فراہم کرے گا، باقی صوبوں کے بارے میں مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں آسکی ہیں۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا سے 7 کروڑ 66 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 91 ہزار ہلاک

Related Posts