اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدرنے دورہ پاکستان ملتوی کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدرنے دورہ پاکستان ملتوی کردیا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدرنے دورہ پاکستان ملتوی کردیا

اسلام آباد:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر والکن بوزکر نے کہا ہے کہ مجھے اپنا دورہ پاکستان ملتوی کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ دورہ 26 اور 27 جولائی کو ہونا تھا،اس دورے کی دعوت پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دی تھی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر والکن بوزکرکے دورے کو پرواز اور تکنیکی مسائل کے باعث ملتوی کیا گیا۔والکن بوزکر نے اپنے ٹویٹ میں پاکستان، ترکی اور اقوام متحدہ کے پرچم بھی جاری کیے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مستقبل قریب میں پاکستان کے دورے کی امید ہے،پاکستانی انتظامیہ سے کارآمد بات چیت کی توقع ہے، یہ بات چیت جنرل اسمبلی کے 75ہویں اجلاس کی ترجیحات اور مسائل پر ہوگی۔

Related Posts