پاکستان کی بڑی کامیابی، اقوام متحدہ میں قراردادمنظورکرلی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد:پاکستان کوعالمی سطح پر بڑی کامیابی حاصل ہوگئی،اقوام متحدہ میں غیر ملکی قبضے کے تحت لوگوں کے حق خود ارادیت پر قرارداد منظور کرلی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ قراردادکی منظوری کی تصدیق کرتے ہوئےکہاکہ دنیاکے تمام خطوں سے 72 ممالک کی جانب سے پاکستان کی قراردادکی حمایت کی گئی،ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نےعوام کے حق خود ارادیت کا عالمی احساس کے عنوان سے قرارداد پیش کی، جو غیر ملکی قبضے کے تحت لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف کیخلاف کیس،وزیراعظم نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرادیا

ترجمان دفتر خارجہ نے مزیدکہاکہ اس قراردادکےزمرےمیں بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیرکےلوگ بھی شامل ہیں،جس میں پاکستان نے مؤقف اپنایاہےکہ زیر قبضہ علاقوں کےلوگوں کےمستقبل کا فیصلہ یو این چارٹر،قراردادوں اور عالمی اصولوں پرہوگا،جس کےبعدیہ اتفاق رائے سے منظورہونےوالی قرارداد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لیےبھی امید کی ایک کرن ثابت ہوگی۔

Related Posts