اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کیلئے کم عمر مداح کا تعریفی پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کیلئے کم عمر مداح کا تعریفی پیغام
اسٹار بیٹسمین بابر اعظم کیلئے کم عمر مداح کا تعریفی پیغام

اسلام آباد:پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ نو عمر آسکر نے ایک پیار بھرا پیغام لکھ کر پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے محبت کا اظہار کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔

5 سالہ آسکر کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس نے صارفین کا دل تو جیتا ہی ساتھ ہی بابر اعظم کا دل بھی موہ لیا۔انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے آسکر کے ہاتھ سے لکھا گیا ایک مضمون شیئر کیا گیا جس میں آسکر کی وہ تصویر بھی چسپاں تھی جس میں سپر اسٹار بابر اعظم نے اپنے مداح کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

بابر اعظم کے نوعمر مداح نے اپنے مضمون میں لکھا کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، اْن کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ 25 سال کے ہیں۔

نو عمر مداح آسکر نے لکھا کہ وہ پچھلے سال پاؤں کے آپریشن کے بعد اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملے تھے، انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم انتہائی ملنساری سے ملے۔بار اعظم کی تعریف کرتے ہوئے نوعمر مداح کا کہنا تھا کہ وہ T20 کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

بابر اعظم نے اپنے مداح کے اس خوبصورت پیغام کا جواب دیتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ راک اسٹار میں بھی آپ سے ملنے کا منتظر ہوں۔

Related Posts