ماموں نے 10سالہ بھانجی کو بے دردی سے قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماموں نے 10سالہ بھانجی کو بے دردی سے قتل کردیا
ماموں نے 10سالہ بھانجی کو بے دردی سے قتل کردیا

پشاور: نواحی علاقے شہیدآباد میں سفاک ملزم نے اپنی بھانجی کو بے دردی سے قتل کیا اور معصوم بچی کی لاش کو بوری میں بند کرکے گندگی کے ڈھیر میں پھینک دیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم ساجد نے اپنی ساس کے ساتھ مل کر معصوم بچی کو قتل کیا اور خاتون نے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے بچی کے اندوہناک قتل پر غم و غصے کا اظہار کیا اور ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا جب کہ مرکزی ملزم ساجد کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائی، سافٹ ویئر انجینئر سمیت 4 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق بچی نے اسے اور ملزم ساجد کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا، کسی کو بتانے کے ڈر سے بچی کو تیزدھار آلے سے قتل کیااور لاش کو بوری میں بند کرکے پھینک دیا۔

Related Posts