اقوامِ متحدہ کا روس سے یوکرین کو جنگی نقصان پر معاوضہ دینے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے روس سے یوکرین کو جنگی نقصان پر معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جنرل اسمبلی نے قرارداد منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے روس کے خلاف قرارداد منظور کی ہے جس میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ یوکرین پر حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کا جواب دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

استنبول دھماکا، ترکیہ نے امریکی مذمت کو مسترد کردیا

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کی حمایت 193 میں سے 94 اراکین نے کی۔ قرارداد کی مخالفت میں روس، چین اور ایران سمیت 14 ممالک نے ووٹ دئیے جبکہ 73 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ووٹنگ میں حصہ نہ لینے والے ممالک میں بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ سمیت دیگر اہم ممالک شامل تھے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ روس نے فروری میں اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ روس کو اپنے تمام عالمی سطح پر اٹھائے گئے غلط اقدامات کے قانونی نتائج برداشت کرنا ہوں گے اور تمام تر مسائل کا ازالہ بھی کرنا ہوگا۔ 

Related Posts