عمران خان کے قرضہ معاف کرنے کے مطالبے پر اقوامِ متحدہ کی حمایت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے قرضہ معاف کرنے کے مطالبے پر اقوامِ متحدہ کی حمایت
عمران خان کے قرضہ معاف کرنے کے مطالبے پر اقوامِ متحدہ کی حمایت

اقوامِ متحدہ نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیشِ نظر وزیرِ اعظم عمران خان کا ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران قرضوں کی معافی ایک اہم اقدام ہے۔

نیو یارک سے جاری کردہ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کے بیان کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قرضوں کی معافی عالمی پالیسی کا اہم حصہ قرار دی جانی چاہئے۔ جنرل سیکریٹری نے کہا کہ ہم ترقی پذیر ممالک کے قرض معاف کرنے کی حمایت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہماری خواہش ہے  ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں ریلیف کے ساتھ ساتھ رواں مالی سال کے دوران سود کی ادائیگی پر فوری چھوٹ دی جائے تاکہ لاک ڈاؤن کے باعث گرتی ہوئی معیشتوں کو سنبھالا جاسکے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں پر شرحِ سود 2020ء کے دوران صفر ہونی چاہئے جبکہ سیکریٹری جنرل جی 20 ممالک سے سود مکمل طور پر معاف کرنے کے حوالے سے بات چیت کرچکے ہیں۔ 

Related Posts