نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس جنگ بندی اور امن کے قیام کیلئے اگلے ہفتے روس اور یوکرین کے صدور سے الگ الگ ملاقات کریں گے ۔
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کی ہے کہ انتونیو گوتریس منگل کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کرنے والے ہیں اور پیوٹن اقوام متحدہ کے سربراہ کی میزبانی بھی کریں گے۔
اقوام متحدہ کے رہنماء انتونیو گوتریس جمعرات کو یوکرین جائیں گے جہاں وہ صدر ولادیمیر زیلنسکی اور وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا سے ملاقات کریں گے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق دونوں دوروں میں انتونیو گوتریس کا مقصد لڑائی کو روکنے اور لوگوں کو تحفظ تک پہنچنے میں مدد کے لیےاقدامات پر بات کرنا شامل ہے۔
مزید پڑھیں:روس یوکرین جنگ پھیلنے کے خدشات