عالمی معیشت طویل عرصے تک بہتری کی جانب نہیں آئیگی۔اقوامِ متحدہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت 54 ممالک کو قرضوں میں فوری ریلیف کی ضرورت ہے، اقوامِ متحدہ
پاکستان سمیت 54 ممالک کو قرضوں میں فوری ریلیف کی ضرورت ہے، اقوامِ متحدہ

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی معیشت طویل عرصے تک بہتری کی جانب نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا کہ عالمی معیشت کو طیول عرصے تک کم نمو اور کثیر مقدار میں عالمی بحران کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو قانونی درجہ نہیں دیا جائیگا، عائشہ پاشا

اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے معاشی و سماجی امور، لی جُن ہوا کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی معاشی خاکہ مستحکم ترقیاتی مقاصد کیلئے فوری خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔

انڈر سیکریٹری اقوامِ متحدہ نے کہا کہ عالمی برادری کو بہت ترقی پذیر ممالک کی جانب سے رقم کی کمی کی شکایت کو دور کرنا ہوگا تاکہ وہ مستحکم ترقیاتی عوامل کیلئے فنڈز جمع کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ مستحکم ترقیاتی عوامل کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کو طویل مدتی نمو کے حصول کیلئے اپنی معیشتوں میں اصلاحات اور تبدیلیاں بھی لانی ہوں گی۔

دوسری جانب عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پیشگوئی کی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔

مالیاتی ریٹنگز کے عالمی ادارے موڈیز نے رواں ماہ اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔

Related Posts