اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی یمن میں سعودی فضائی حملے کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UN chief condemns deadly Saudi-led coalition airstrike in Yemen

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یمن میں سعودی فضائی حملے کی مذمت کی ہے جس میں حوثیوں کے زیر قبضہ صوبے صعدہ کے ایک حراستی مرکز میں تقریباً60 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ یمن میں مزید مہلک فضائی حملوں کی اطلاع ملی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ حدیدہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولیات پر فضائی حملے نے ملک کے بیشتر حصوں میں اہم انٹرنیٹ خدمات کو بھی نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ان واقعات کی فوری، موثر اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کیا سعودیہ نے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کردی؟

واضح رہے کہ سعودی فوجی اتحاد کی حوثی باغیوں کے مضبوط شہر صعدہ پر بمباری کے نتیجے میں جیل تباہ ہوگئی، 3 بچوں سمیت 60سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 138 زخمی ہیں ۔

سعودی اتحاد نے یمن کے ساحلی شہر حدیدہ پر بمباری کرکے کمیونیکیشن مرکز تباہ کردیا جسکے بعد یمن بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔

اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب سلامتی کونسل نے باغیوں کے ابوظہبی پر حملے کی مذمت بھی کی ہے۔

Related Posts