جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو باہمی کشیدگی کم کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں اور دیرینہ مسائل حل کریں ۔
تفصیلات کے مطابق اقوامِ متحدہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ وہ آپس کی تلخیاں بھلا کر باہمی تعلقات پر سلامتی کونسل اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق مذاکرات کریں۔
اقوامِ متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے انسدادِ دہشت گردی ولادی میر ورونکوو نے اقوامِ متحدہ میں پاکتان کے مستقل مندوب منیر اکرم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی بحالی کیلئے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔
ملاقات کے دوران اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر نے انڈر سیکریٹری اقوامِ متحدہ کو بھارت کی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کیلئے ڈوزوئیر بھی حوالے کیے۔ مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے تیار ہے تاہم بھارت کو کشمیر کی آئینی حیثیت بحال کرنا ہوگی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈر کلبھوشن اور قیدی اسماعیل کا معاملہ الگ ہے،بھارت اپنے معمول کے مسخ شدہ حربوں کے استعمال کے باز آجائے۔
اپنے بیان میں گزشتہ روز زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنی قانونی قونصل پر معاملہ ڈال کرقانونی کارروائی سے فرار چاہتا ہے۔آئی سی جے کی فیصلے کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کو کلبھوشن کے ملاقات اور وکیل کی تقریری کی دعوت دی تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے کلبھوشن پر گمراہ کن دعووں کو مسترد کردیا