ماحولیاتی مسائل کاحل، اقوامِ متحدہ میں سائیکل چلانے کے حق میں قراردادمنظور

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماحولیاتی مسائل کاحل، اقوامِ متحدہ میں سائیکل چلانے کے حق میں قراردادمنظور
ماحولیاتی مسائل کاحل، اقوامِ متحدہ میں سائیکل چلانے کے حق میں قراردادمنظور

نیو یارک: اقوامِ متحدہ نے ماحولیاتی مسائل کا حل تلاش کرلیا، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سائیکل چلانے کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے جس کے حق میں 193 رکن ممالک نے ووٹ دئیے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی برادری نے موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین چیلنج کامقابلہ کرنے کیلئے حکمتِ عملی تیار کرلی۔ دنیا کے 193 ممالک متفق ہیں کہ فضائی آلودگی جیسے مسائل کو حل کرنے کیلئے سائیکل چلانے کو فروغ دینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:

دھوکہ دہی کیوں؟ شادی شدہ مردوں کی بیوفائی پر حیرت انگیز انکشافات

اقوامِ متحدہ کے رکن ملک ترکمانستان نے سائیکلنگ کے حق میں قرارداد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ترقی یافتہ و ترقی پذیر ممالک اپنے اپنے شہری و دیہی علاقوں میں سائیکل کو پبلک ٹرانسپورٹ کا حصہ بنائیں تاکہ اسے فروغ حاصل ہوسکے۔

ترکمانستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سڑک پر بھی سائیکل چلانے والوں کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ سائیکل پر سواری کو فروغ دینے سے دیرپا ترقی اور گرین ہاؤس گیسز کا اخراج کم کیاجاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گرین ہاؤس گیسز کے اخراج سے دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کرۂ ارض کو تپتی ہوئی بھٹی میں تبدیل کرتے جا رہے ہیں۔ سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ گلیشئرز پگھلنے سے بہت سے ساحلی شہر ڈوب جائیں گے۔

193ممالک نے قرارداد کی تجویز سے اتفاق کیا کہ دنیا بھر میں قومی ترقی کی پالیسیز اور پروگرامز میں سائیکلنگ کو اہمیت حاصل ہونی چاہئے تاہم اقوامِ متحدہ کے قوانین کے مطابق جنرل اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد پر عمل رکن ممالک کیلئے لازمی نہیں۔ 

Related Posts