بدعنوانی کیس میں سزا کاٹنے والے بیٹسمین عمر اکمل نے کوریوگرافی شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بدعنوانی کیس میں سزا کاٹنے والے بیٹسمین عمر اکمل نے کوریوگرافی شروع کردی
بدعنوانی کیس میں سزا کاٹنے والے بیٹسمین عمر اکمل نے کوریوگرافی شروع کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل آج کل بدعنوانی کے الزامات پر 3 سال تک معطلی کا سامنا کر رہے ہیں جس کے دوران وقت گزاری کیلئے انہوں نے کوریوگرافی شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ پر گلوکاری اور رقص و سرود کے ذریعے عمر اکمل انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم جماتے دکھائی دے رہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اگر وقت گزاری کیلئے عمر اکمل گلوکاری یا رقص و سرود کا سہارا لے رہے ہیں تو اس میں کوئی ہرج نہیں، تاہم انہیں اپنی آئندہ زندگی کیلئے بھی تیاری کرنی چاہئے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم میں مڈل آرڈر پر بیٹنگ کرنے والے عمر اکمل کی سوشل میڈیا پر بنائی گئی ویڈیوز عوام میں وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ عوام کو انٹرٹین کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب عمر اکمل نے 3 سالہ پابندی کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کررکھی ہے جس کی سماعت کل  عدالتِ عظمیٰ کے سابق جج جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کریں گے۔ 

یاد رہے کہ جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر بطور آزاد ایڈجیوڈیکٹر پیر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔

اس سلسلے میں دونوں فریقین، پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے سبب انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر نے 11 جون کو مقررہ سماعت مؤخر کردی تھی۔

مزیدپڑھیں:  عمر اکمل کی دائر کردہ اپیل پر سماعت پیر کو ہوگی

Related Posts