عمر اکمل کو دوبارہ موقع دینے پر فرنچائز کا شکرگزار ہونا چاہئیے، شاہد آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو دوبارہ موقع دینے پر فرنچائز کا شکر گزار ہونا چاہئیے۔

شاہد آفریدی نے عمر اکمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فرنچائز کا شکر گزار ہونا چاہیے ہے کہ خراب پرفارمنس کے باوجود انہیں دوبارہ موقع دیا۔

سابق کپتان نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز نے انکی فٹنس کے باوجود عمر اکمل کی بلےبازی کی صلاحیت دیکھی اور اسے ٹیم میں جگہ دی، دیگر فرنچائزز اکمل کو ڈرافٹنگ میں خریدنے پر رضا مند نہیں تھیں، کوئٹہ کی پیشکش بطور کھلاڑی ایک نعمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

امید ہے شریک حیات کیلئے اچھا شوہر ثابت ہوں گا، شاداب خان

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کو کافی عرصے سے فٹنس کا مسئلہ ہے بطور بلے باز انہیں پسند کرتا ہوں لیکن عمر کو فٹنس پر بہت کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کیلئے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے، قبل ازیں پشاور زلمی کے خلاف نمائشی میچ میں بھی عمر اکمل محض 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

Related Posts