پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے مداحوں کو حوالات میں بند کرادیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Umar Akmal files FIR against fans following quarrel over autograph

لاہور: پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے مداحوں کو حوالات میں بند کرادیا ، پولیس نے ملزمان کی گاڑی اور شراب کی بوتل بھی قبضے میں لے لی۔

عمر اکمل کے گھر چار مداح اْن کا آٹوگراف لینے آئے تھے تاہم قومی کرکٹر نے مداحوں کو آٹوگراف دینے سے انکار کردیا۔

جب عمر اکمل نے مداحوں کو آٹوگراف دینے سے انکار کیا تو کرکٹر اور مداحوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی اس کے بعد عمر اکمل نے 15 پر کال کرکے مداحوں کو حوالات میں بند کروا دیا۔

اس حوالے سے ایس پی عزیز نے کہا کہ قومی کرکٹرعمر اکمل نے ان افراد کے خلاف درخواست دی ہے ۔پولیس نے بتایا کہ عمر اکمل اور ملزمان میں جھگڑا کرکٹر کے گھر کی دہلیز پر ہوا۔

ملزمان نشے میں تھے اور گاڑی سے شراب کی بوتل بھی ملی ہے۔پولیس نے بتایا کہ معاملے کی اطلاع ملنے پر ملزمان کو فوری گرفتار کر لیا گیا جبکہ گاڑی اور شراب کی بوتل بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:بدعنوانی کیس میں سزا کاٹنے والے بیٹسمین عمر اکمل نے کوریوگرافی شروع کردی

واضح رہے کہ چند روز قبل کرکٹرعمراکمل نے اعتراف کیا ہے کہ میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی اورفکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے بارہ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

کرکٹرعمراکمل نے ویڈیو میں اعتراف کیا کہ گزشتہ سال میرے سے غلطی ہوئی جس سے میرے کیریئر اور کرکٹ کو نقصان ہوا۔ کچھ لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں نے بروقت پی سی بی اینٹی کرپشن کو نہیں بتایا۔

عمر اکمل نے کہا کہ فکسنگ کی پیشکش کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر مجھے بارہ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اعتراف کرتا ہوں میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

میں اپنی فیملی، پی سی بی اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگتا ہوں عمر اکمل نے کہا کہ کھلاڑیوں سے درخواست کرتا ہوں آپ ملک اور کھیل کے سفیر ہیں۔

Related Posts