یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کاروس پر بات چیت کیلئے دباؤ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیف:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر بات چیت کیلئے دباؤ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین کو کو تباہ کررہا ہےمگر عوام اور وہ خود کبھی ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

ولادیمیر زیلنسکی کاکہنا ہے کہ ہم بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں، روس بھی حملوں کا سلسلہ بند کرکے مذاکرات کی راہ اپنائے۔ روس خارکیف، ماریو پول اور دارالحکومت کیف پر قبضہ چاہتا ہے لیکن ایسا کبھی نہیں ہونے دینگے۔

دوسری جانب روس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس 500 سے زیادہ یوکرینی قیدی موجود ہیں اور وہ روسی فوجیوں کے ساتھ ان کے تبادلے کے لیے تیار ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق روس میں انسانی حقوق کی کمشنر تاتیانا موسکالکوفا کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے بین الاقوامی صلیب احمر تنظیم کو ایک فہرست ارسال کی ہے۔ اس میں 500 سے زیادہ قیدیوں کی تفصیلات ہیں۔ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کا آغاز 24 فروری کو ہوا تھا۔

سابقہ انٹیلی جنس رپورٹوں کے اندازے کے مطابق یوکرین میں اب تک روس کے ہزاروں فوجی مارے جا چکے ہیں تاہم ماسکو کی جانب سے سرکاری طور پر کسی اعداد و شمار کا اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:یوکرین تنازعہ، روس بند گلی میں پھنس گیا، کیمیائی ہتھیار استعمال کریگا۔امریکا

البتہ گذشتہ دنوں کے دوران میں روس نے یوکرین میں اپنے متعدد اعلی فوجی افسران کی ہلاکتوں کا انکشاف کیا۔

اس سے قبل کرملن کی جانب سے اعلان کیا جا چکا ہے کہ جنگ میں مارے جانے والے یا قیدی بنا لیے جانے والے کسی بھی روسی فوجی یا اس کے اہل خانہ کے حقوق ضائع نہیں ہوں گے۔

Related Posts