یوکرین میں بھوک اور بدحالی کے ڈیرے، تھیٹر پر حملے میں 300 افراد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ukraine says 300 died in theater attack, hunger grips cities

کیف :یوکرین میں روسی حملوںکے بعد متاثرہ شہریوں میں بھوک اور بدحالی نے ڈیرے ڈال دیئے، تھیٹر پر حملے میں 300 افراد مارے گئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے روسی فضائی حملے میں ماریوپول تھیٹر کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس میں تقریباً 300 افراد مارے گئے ، یوکرین کے حکام مطابق یہ عام شہریوں پر جنگ کا اب تک کا سب سے مہلک حملہ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تھیٹر کے سیکڑوں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی اور حملوں سے بچاؤ کیلئے روسی زبان میں زمین پر بڑے بڑے سفید حروف میں دو جگہوں پر چائلڈرن لکھا گیا تھا تاکہ روسی فورسز یہاں حملہ نہ کریں لیکن روسی فوج نے تھیٹر پر بھی بمباری کی جس سے بڑا جانی نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کاروس پر بات چیت کیلئے دباؤ

دو روز قبل یوکرینی دارالحکومت کیف میں روسی فوج نے بد ترین گولہ باری کی جس کے دوران روسی خاتون صحافی اوکسانا بولینا ہلاک ہو گئی تھی۔

روسی صحافی اوکسانا بولینا یوکرین میں رہ کر انسائیڈر نامی ویب سائٹ کیلئے دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں کی موجودہ صورتحال پر خبریں دیا کرتی تھیں۔ یوکرین کے ضلع پوڈیل میں نقصانات کی عکسبندی کے دوران انہیں قتل کردیا گیا۔

Related Posts