یوکرین یورپی یونین کا رکن بننے کیلئے پرعزم، امیدوار کی حیثیت مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: یوکرین یورپی یونین کا رکن بننے کیلئے پر عزم ہے جبکہ ملک کو یورپی پارلیمنٹ نے امیدوار کی حیثیت دے دی۔ جمعرات کے روز یورپی پارلیمان نے یوکرین کے حق میں بھاری اکثریت سے ووٹ دے دئیے۔

تفصیلات کے مطابق روس اور یوکرین کی گزشتہ 4ماہ سے جاری جنگ نے تاحال تھمنے کا نام نہیں لیا۔ اسی دوران یوکرین یورپی یونین کی رکنیت کا امیدوار بن کر مغربی اتحادیوں کے مزید قریب آگیا۔

یورپی یونین پارلیمنٹ میں 529 ووٹ یوکرین کے حق میں جبکہ 45 خلاف پڑے تاہم 14 اراکین نے ووٹنگ کے عمل سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے رائے دہی میں حصہ نہیں لیا۔

یورپی یونین نے یوکرین کے علاوہ جارجیا اور مولڈووا کو بھی رکنیت کا امیدوار ہونے کی منظوری دے دی۔ امریکا اور اتحادی ممالک یوکرین کو روس کے خلاف جنگ میں عسکری امداد دے رہے ہیں۔

رائے شماری کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکا یوکرین کو مزید 450 ملین ڈالر فوجی امداد بھیجنے کی منظوری دے چکا تھا۔ امریکی امداد میں ایک جدید ترین میزائل سسٹم بھی شامل ہے۔

اپنے ایک پیغام میں یوکرینی پارلیمان کے سربراہ نے یورپی یونین کے قانون سازوں کا تمام تر تعاون کیلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین نے میدانِ جنگ کے علاوہ قانونی محاذ پر بھی لڑائی لڑی۔

Related Posts