لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کی صورتحال چین سے بھی بد تر ہو گئی ہے جہاں 84 ہزار 279 افراد وائرس سے متاثر جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس برطانیہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ برطانیہ میں وائرس کے باعث مجموعی طور پر 10 ہزار 612 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
برطانیہ میں گزشتہ روز 5 ہزار 288 مزید افراد کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 737 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے۔
کوروناوائرس کیسز برطانیہ میں 19 مارچ سے تیزی سے بڑھنا شروع ہوئے جن میں آج کے اعدادوشمار کے مطابق ہر گزرتے روز کے ساتھ تیزی آ رہی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 18لاکھ 53ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ14 ہزار سے زائدافراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 18لاکھ53ہزار155افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 14 ہزار247) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: کورونا سے18 لاکھ 53ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 14ہزار ہلاک