اسلام آباد: منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کے موثر اقدامات کے اعتراف میں، برطانیہ نے پیر کو ملک کو ”ہائی رسک تھرڈ ممالک” کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پر وزارت خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی کے دفتر کا خط شیئر کرتے ہوئے ”خوشخبری” کا اعلان کیا۔
Some good news. The United Kingdom has officially removed Pakistan from its list of ‘High Risk Third Countries’ following our early completion of FATF action plans. ???????? ???? ???????? pic.twitter.com/clcGHy5771
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 14, 2022
بلاول کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کی جلد تکمیل کے بعد پاکستان کو باضابطہ طور پر’ہائی رسک تھرڈ ممالک ‘ کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)، جو کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ہیں، نے گزشتہ ماہ پاکستان کو ان ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا، جسے ’گرے لسٹ‘ بھی کہا جاتا ہے۔
اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ایف اے ٹی ایف کے صدر راجہ کمار نے کہا تھا کہ پاکستان 2018 سے گرے لسٹ میں ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان ملک کے بیرونی تعلقات کو نقصان پہنچانے میں مکروہ کردار ادا کر رہے ہیں، وزیراعظم
انہوں نے کہا تھا کہ ٹاسک فورس نے اگست کے آخر میں سائٹ کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آن سائٹ ٹیم نے تصدیق کی کہ پاکستانی قیادت کی جانب سے اعلیٰ سطحی عزم، اصلاحات کی پائیداری اور مستقبل میں بہتری لانے کا عزم ہے۔