کورونا وائرس دُنیا بھر کے 190 سے زائد ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ وائرس سے ہونے والی اموات میں برطانیہ تیسرے بڑے ملک کی پوزیشن پر برقرار ہے جہاں 43 ہزار 575 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کے لحاظ سے پوزیشن پر مبنی فہرست جاری کی جس میں امریکا 1 لاکھ 28 ہزار 783 اموات کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار ہے۔
دوسرے نمبر پر برازیل میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ برازیل میں 58 ہزار 385 افراد ہلاک ہوئے جبکہ برطانیہ 43 ہزار 575 اموات کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
اٹلی 34 ہزار 744 اموات کے ساتھ چوتھے، فرانس 29 ہزار 813 اموات کے ساتھ پانچویں، اسپین 28 ہزار 346 اموات کے ساتھ چھٹے، میکسیکو 27 ہزار 121 اموات کے ساتھ ساتویں جبکہ بھارت 16 ہزار 904 اموات کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔
ایران 10 ہزار 670 اموات کے ساتھ نویں، بیلجیئم 9 ہزار 732 اموات کے ساتھ دسویں، پیرو 9 ہزار 504 اموات کے ساتھ گیارہویں، روس 9 ہزار 166 اموات کے ساتھ بارہویں جبکہ جرمنی 9 ہزار 41 اموات کے ساتھ تیرہویں نمبر پر موجود ہے۔
https://twitter.com/theworldindex/status/1277798434393767936
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں1 کروڑ 40 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 8ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 40لاکھ9 ہزار 239افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 8 فیصد (5لاکھ8ہزار84) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 5 لاکھ 8 ہزار افراد ہلاک