برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا،فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا،فواد چوہدری
برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا،فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایاز صادق کو اگر بات کی سمجھ نہیں آتی تو ہمارے ساتھ بیٹھے ہم معاملات سے آگاہ کرینگے، عوام نواز شریف مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے،پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں بنانا جو سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آ سکتے،نواز شریف کے خلاف کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے،برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا،جلد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد کے نجی مال میں فن پاروں کی نمائش میں شرکت کی،نجی مال میں 23 اسلامی فن پارے رکھے گے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ،پاکستان میں ایسے فن پاروں کی نمائش دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں امن و امان چاہتے ہیں،سیاسی نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہوتا،اپوزیشن کو موقع دیا کہ بیٹھ کر بات کرے اور مسائل کا حل کرے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی نعروں سے مہنگائی کم نہیں ہو گی نہ ہی نعروں سے عمران خان کو شکست دے سکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عوام نواز شریف مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے،پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں بنانا جو سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں،عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آ سکتے،اپوزیشن بچوں والی باتیں جر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ اپوزیشن ٹی اے ڈی اے لینے والے لوگ ہیں ان کو کیا پتا کہ پاکستان کی عزت کیا ہے،ایاز صادق کو اگر بات کی سمجھ نہیں آتی ہم ان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھے ہم ان کو معاملات سے آگاہ کرینگے۔

Related Posts