لندن: برطانیہ کے ڈپٹی وزیراعظم ڈومینک راب عملے سے نامناسب سلوک کے الزام کے بعد مستعفی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈومینک راب پر عملے سے نامناسب سلوک کے الزامات تھے جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا تھا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق بطور وزیر ڈومینک راب پر عملے کو ڈرانے دھمکانے کی 8 شکایات تھیں۔
ڈومینک راب نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اپنے اوپر لگے الزامات کی انکوائری کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ضروری ہے۔
مستعفی ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے ابھی تک اپنے اوپر لگے الزامات والی رپورٹ نہیں دیکھی، جب ہمیں رپورٹ ملے گی تو پھر دیکھیں گے کہ اس میں کیا الزامات ہیں تاہم ان دو الزامات میں بھی نقائص ہیں۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
ڈومینک راب نے کہا میں ایڈم ٹولی کے سی کی رپورٹ میں مجھ پر لگے 8 میں سے 6 الزامات کو خارج کیا گیا ہے اور صرف 2 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔