برطانیہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، 20 سے زائد اہلکار زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، 20 سے زائد اہلکار زخمی
برطانیہ میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں، 20 سے زائد اہلکار زخمی

برسٹل: برطانیہ میں پولیس کے نئے قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 20 سے زیادہ اہلکار زخمی ہو گئے, 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پولیس کے نئے نظام کے خلاف برسٹل شہر کے حصوں میں پولیس کے خلاف پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کی جانب سے جگہ جگہ مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر پولیس کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں ، بینئرز اور پلے کارڈز پر’’ برطانیہ کو پولیس اسٹیٹ نہ بناؤ‘‘ اور ’’ احتجاج بنیادی انسانی حقوق ہے‘‘ کے الفاظ درج ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق مظاہرے اس وقت شروع جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور لاٹھی چارج کیا تاہم مشتعل مظاہرین نے تھانے پر حملہ کرکے 12 گاڑیوں کے شیشیے توڑ دیئے اور 2 کو آگ لگادی گئی۔ پولیس اور مظاہرین میں ہونے والی لڑائی میں 20 سے زائد اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملوں کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس نے پہل کرتے ہوئے پیلٹ گن، اسٹون گن اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا تھا۔ برطانیہ میں پولیس کے نظائے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : افغان صوبے ننگرہار میں سڑک کنارے 2 دھماکے، 1 شخص ہلاک،1زخمی

Related Posts