کراچی :یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر،سارک چیمبر آف کامرس کے صدر اور چیئرمین یو بی جی افتخار ملک اور صدر یو بی جی زبیر طفیل نے مستقبل میں آئی ٹی برآمدات ساڑھے 3 بلین ڈالر پہنچانے کے امکانات اور عزم کا خیرمقدم کیا ہے۔
مرکزی ترجمان یونائٹیڈ بزنس گروپ گلزارفیروز کے مطابق یو بی جی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان کو ملنے والی اس کامیابی نے بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کے سافٹ امیج کو بہتر کیا ہے جس سے مستقبل میں آئی ٹی ایکسپورٹ میںمزید اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں مزید نام روشن کرنے کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے اورہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ وفاقی وزیر سید امین الحق نے یہ امید ظاہر کی کہ آئی ٹی برآمدات دسمبر 2022 تک 3.5 بلین ڈالر کے ہدف سے تجاوز کر جائیں گی۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے قرض کی منظوری، مہنگائی بڑھنے کی وارننگ بھی دیدی