اسلام آباد: وفاقی حکومت کو متحدہ عرب امارات سے 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ رواں ہفتے ہی ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری وزارتِ خزانہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو واشنگٹن میں سالانہ اجلاسوں کے دوران آگاہ کریں گے۔ یو اے ای سے 1 ارب ڈالر کی فناسنگ کیلئے رواں ہفتے تحریری ضمانت ملنے کا امکان ہے۔
ایران نے 8 سال بعد عرب امارات کیلئے اپنا سفیر بھیج دیا
وفاقی وزارتِ خزانہ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ متحدہ عرب امارات سے 1 ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے معاملات فائنل ہوچکے۔ یو اے ای حکام کی گارنٹی ملنے پر تحریری ضمانت آئی ایم ایف کو بھی مل جائے گی۔
قبل ازیں وزیر اعظم آفس اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے دوست ممالک سے تحریری ضمانت کی درخواست کی گئی تھی جس کا متحدہ عرب امارات سے مثبت جواب ملا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے پیشِ نظر ایران نے 2016 کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات میں رضا عامیری سفیر تعینات کر دیا۔
یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایران کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے عندیے کے بعد سامنے آیا، گذشتہ برس متحدہ عرب امارات کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ہم ایران میں سفیر بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔