متحدہ عرب امارات کا ویزا عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے بڑا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان میں ویزہ درخواست کے عمل میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جو 2 جون 2025 سے موثر ہو گا۔

سفارتخانے کے مطابق، 2 جون کے بعد صرف وہی درخواست گزار یو اے ای ویزہ سینٹر میں داخل ہو سکیں گے جن کے پاس تصدیق شدہ بایومیٹرک اپائنٹمنٹ کوڈ ہوگا۔

درخواست دہندگان کو ویزہ سینٹر آنے سے قبل بینک الفلاح کی کسی بھی شاخ میں 69 امریکی ڈالر کی ناقابل واپسی فیس جمع کروانا ہو گی۔

درخواست گزاروں کو اپائنٹمنٹ والے دن درج ذیل چیزیں ساتھ لانی ہوں گی ان میں بینک کی اصل رسید، تمام مطلوبہ دستاویزات، آن لائن ویزہ فارم میں اپ لوڈ کی گئی دستاویزات کی فوٹو کاپیاں شامل ہیں۔

وہ افراد جنہوں نے آن لائن ویزہ فارم مکمل کر لیا ہے لیکن اپائنٹمنٹ کوڈ نہیں ملا، وہ EIMASS ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں، تصدیق کے بعد اپائنٹمنٹ کوڈ ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے بھیجا جائے گا۔

کوڈ ملنے کے بعد، درخواست گزار کو دی گئی پورٹل پر جا کر اپنا پاسپورٹ نمبر اور اپوائنٹمنٹ کوڈ استعمال کرتے ہوئے اپنی اپوائنٹمنٹ کی تاریخ اور وقت کا انتخاب کرنا ہوگا۔

یہ نیا نظام صرف بایومیٹرک تصدیق اور دستاویزات کی جانچ کے لیے مخصوص ہے، اور اس کا مقصد ویزہ درخواست کے عمل کو مؤثر بنانا اور سیکیورٹی بہتر کرنا ہے۔

Related Posts