اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے تمام طرز کے ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی، 17 مارچ سے سفارتی پاسپورٹ کے علاوہ دیگر تمام ویزوں کا اجراء بند کر دیا جائے گا، فیصلہ کورونا وائرس خدشات کے باعث لیا گیا۔
عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 17 مارچ سے تمام طرز کے ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔کورونا وائرس خدشات اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وائرس کو عالمی وبا قرار دیے جانے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ 17 مارچ سے سوائے سفارتی پاسپورٹ کے، دیگر کسی طرز کا اماراتی ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔
اس فیصلے کا اطلاق ان افراد ہر نہیں ہوگا جو 17 مارچ سے قبل ہی اماراتی ویزہ حاصل کر چکے۔ 17 مارچ سے نہ ہی کوئی سیاحتی، نہ ہی کسی قسم کا ورک ویزہ جاری کیا جائے گا۔
فیصلے کا اطلاق غیر معینہ مدت کیلئے ہے۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیے جانے کے بعد یہ فیصلہ لینے پر مجبور ہوئے۔
مزید پڑھیں: برٹش ایئرویز بھی کورونا وائرس کا شکار، بقاء خطرے میں پڑگئی