متحدہ عرب امارات کا فیصلہ، پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض ری شیڈول

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ عرب امارات کا فیصلہ، پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض ری شیڈول
متحدہ عرب امارات کا فیصلہ، پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض ری شیڈول

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات نے ایک سال کیلئے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کے قرض کو ری شیڈول کردیا ہے جس سے حکومت کو قرض کی ادائیگی میں آسانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک زرِ مبادلہ کے ذخائر میں استحکام لانے کیلئے مزید قرض کا تقاضا کرچکا ہے۔ ملک کے ذخائر گزشتہ 14روز میں 25فیصد تک کم ہوئے ہیں جس سے پاکستان کے معاشی مسائل میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا تجارتی خسارہ 35 ارب 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا

پاکستان نے گزشتہ ماہ ادائیگی کیلئے متحدہ عرب امارات سے 3 سال کی مہلت مانگی تھی تاہم یو اے ای حکومت نے 1 سال کی توسیع دی ہے۔ پاکستان کو 3 سال کیلئے 2 ارب ڈالر 2019 میں ملے۔ گزشتہ 10روز میں ری شیڈول ہونیوالا یہ دوسرا بڑا قرضہ ہے۔

گزشتہ روز سیکریٹری خزانہ یعقوب شیخ کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے ہمارا قرض مزید 1 سال کیلئے ری شیڈول کیا جبکہ پاکستان کو یہ قرض مارچ کے دوران ادا کرنا تھا۔ عمران خان حکومت نے نومبر 2018 میں یو اے ای کو 6ارب ڈالر قرض دینے کی درخواست کی۔

تاحال آئی ایم ایف کا قرض پروگرام مکمل طور پر بند نہیں ہوا تاہم موجودہ سیٹ اپ میں عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان سے بات چیت کیلئے تیار نہیں۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ ہم نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں گے اور میکرو اکنامک استحکام پر کام ہوگا۔ 

چین نے بھی پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں بڑا ریلیف دیا ہے تاہم اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر کو مستحکم نہیں کہا جاسکتا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے مذاکرات معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث معطل ہوئے تھے۔

Related Posts