یو اے ای نے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کھول دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یو اے ای نے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کھول دیا
یو اے ای نے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کھول دیا

کراچی: متحدہ عرب امارات نے جمعہ کو کراچی کی ڈیفنس فیز 5 کھڈا مارکیٹ میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر قائم کیا ہے۔

اس اقدام سے سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو سہولت ملے گی اور ان کے لیے اسلام آباد کا سفر کیے بغیر ویزا حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔

لوگوں کی سہولت کے لیے ویزا سینٹر میں 11 کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں اور یومیہ بنیادوں پر یو اے ای کے 200 شہریوں کو ویزے جاری کیے جائیں گے۔

ویزوں کے لیے درخواست دینے والے شہریوں نے بھی متحدہ عرب امارات کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے کہا کہ سینٹر وقت بچانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف، برطانوی بادشاہ چارلس کی تاجپوشی میں شرکت کریں گے

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 17 لاکھ پاکستانی ہیں اور کسی بھی شہر میں ویزا کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے۔

Related Posts