عرب دُنیا میں انقلاب، متحدہ عرب امارات نے مریخ کی تسخیر کیلئے مشن کا آغاز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عرب دُنیا میں انقلاب، متحدہ عرب امارات نے مریخ کی تسخیر کیلئے مشن کا آغاز کردیا
عرب دُنیا میں انقلاب، متحدہ عرب امارات نے مریخ کی تسخیر کیلئے مشن کا آغاز کردیا

متحدہ عرب امارات نے سرخ سیارے (مریخ) کی تسخیر کیلئے مشن کی ابتدا کرتے ہوئے سائنسی انقلاب کا آغاز کردیا ہے کیونکہ کسی بھی عرب ملک کی طرف سے خلاء میں بھیجا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہوگا۔

مقامی وقت کے مطابق آج صبح 6 بج کر 58 منٹ پر کسی انسان کو ساتھ لیے بغیر خلائی جہاز نے  جاپان کے تنیگاشیما اسپیس سینٹر سے پرواز بھری جس پر متحدہ عرب امارات میں بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا گیا۔

ایم بی آر ایس سی (محمد بن راشد اسپیس سینٹر ) کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں خلائی مشن پر تقریباً 450 کے قریب افراد نے کام کیا جن میں سے نصف سے زائد عرب امارات کے شہری ہیں۔

اماراتی مشن برائے مریخ کی ڈپٹی پراجیکٹ منیجر سارہ الامیری نے کہا کہ خلائی جہاز کی مریخ کی طرف پرواز ہمارے لیے ایک ناقابلِ بیان احساس ہے کیونکہ یہ عرب امارات کا مستقبل ہے۔

سارہ الامیری نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ مریخ کا مشن ہماری قوم  اور خود عرب خطے کیلئے بہترین اثاثۂ فخر ثابت ہوگا جبکہ ہم خلائی دنیا میں ابھی نووارد ہیں۔ ہم عرب اور اسلامی سائنس کا دور واپس لانا چاہتے ہیں۔

قبل ازیں دبئی میں قائم دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو گھنٹوں روشن رکھا گیا اور خلائی جہاز کی اڑان سے قبل 10 سیکنڈ کا کاؤنٹ ڈاؤن بھی دِکھایا گیا جبکہ موسم کے باعث یہ تاریخی تقریب 2 بار مؤخر ہوچکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: انسان کو چاند پر قدم رکھے 51 سال مکمل ہو گئے

Related Posts