دبئی: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین جیسے اہم اعزاز سے نواز دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات نے چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو خطے میں امن و سلامتی کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کے اعتراف میں آرڈر آف دی یونین سے نوازا۔
آرمی چیف کا اعزاز، سعودی عرب نے کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا
متحدہ عرب امارات کے سربراہِ مملکت شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف دی یونین میڈل پیش کیا جبکہ آرڈر آف دی یونین یو اے ای کے دوست ممالک کو دیا جانے والا دوسرا بڑا اعزاز ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی حکومت نے کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا جو پاک سعودی عرب تعلقات کو فروغ دینے کیلئے چیف آف آرمی اسٹاف کی خدمات کا اعتراف قرار دیا گیا۔
سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے پاک سعودی عرب تعلقات کو فروغ دینے کیلئے کاوشوں کے اعتراف میں اعزاز 2ماہ قبل وصول کیا۔